اسپین سائیکل ریس، جرمن کھلاڑی نے میدان مار لیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

میڈرڈ: اسپین سائیکل ریس کا ساتواں مرحلہ جرمن سائیکلسٹ نے جیت لیا۔۔ اختتامی مراحل کے دوران حادثے کے نتیجے میں کئی سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔


اسپین سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ  ایک سو تراسی کلومیٹر طویل ٹریک پر مشتمل تھا۔ مقابلے کے آغاز سے ہی اسپین کے کھلاڑی نمایاں رہے۔ اختتامی مراحل میں امریکی سائیکلسٹ ٹیلر فرار کنٹرول کھو بیٹھے  اور سلپ ہوگئے۔

ٹیلر کے سلپ ہونے سے  ان کے پیچھے آنے والے 10 سے زائد ٹاپ سائیکلسٹ بھی لڑکھڑا گئے۔ جس کا فائدہ جرمنی کے مارسل کیٹل نے اٹھاتے ہوئے ریس اپنے نام کرلی۔

ایونٹ میں مجموعی برتری بدستور فرانس کے کھلاڑی کے پاس ہے۔ ریس 11 ستمبر کو میڈرڈ میں ختم ہوگی۔ سماء / ایجنسیز

google

نے

لیا

universities

rap

Tabool ads will show in this div