کانگو وائرس کے مزید 2 مریضوں کی تصدیق، ایک جاں بحق

Sep 03, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/09/Congo-Virus-KHI-PKG-03-09.mp4"][/video]

کراچی میں کانگو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا، 2 روز کے دوران مزيد 2 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

کراچی ميں کانگو وائرس پھر سر اٹھانے لگا، کشمير سے کراچی آنیوالی خاتون کانگو وائرس کا شکار ہوگئيں، 22 سالہ امينہ جناح اسپتال ميں زيرعلاج ہيں، امینہ 23 اگست کو ناظم آباد میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آئی تھیں۔

جناح اسپتال میں عید الاضحیٰ کے بعد سے اب تک 4 افراد ميں کانگو وائرس کی تصديق ہوچکی ہے۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کہتی ہیں کہ پالتو جانوروں کی ديکھ بھال اور گوشت کی خريد و فروخت کے وقت احتياط کريں۔

رواں برس کراچی میں کانگو وائرس 9 لوگوں کی جان لے چکا ہے، جن میں سے 6 کا تعلق کراچی اور 3 کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

HEALTH

JInnah Hospital