کراٹے گرل نرگس مزید کامیابیوں کے لیے پرعزم
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کراٹے میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی نرگس مزید کامیابیوں کے لیے پرعزم ہیں ۔
پاکستان کی انیس سالہ بہادر بیٹی نرگس کا کہنا تکہتی ہیں مسلسل محنت اور لگن سے دنیا میں ملک اور قوم کا نام روشن کروں گی ۔
ایشین گمیز میں کراٹے کی 68 کلو گرام کیٹگری میں نیپالی حریف کو تین ایک سے ہرا کر ملک کی تاریخ میں پہلی بار کراٹے میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا ۔ اہل خانہ کے ساتھ ساتھ نرگس بھی اپنی کامیابی پر بہت خوش ہے ۔ کہتی ہیں خوشی کے اظہار کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ۔
والدین بھی بیٹی کے کارنامے پر خوشی سے پھولے نہیں سمارہے۔ کوچ غلام علی کا کہنا ہے کہ باآخر نرگس کی محنت رنگ لے آئی ۔
تاریخی کامیابی حاصل کرنے بعد نرگس کے آبائی گھر کوئٹہ میں دوستوں اور رشتے داروں کی جانب سے مبارک بادی کا سلسلہ جاری ہے ۔