یو ایس اوپن: بڑے کھلاڑیوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری

Sep 03, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/09/US-OPEN-MONDAY-PKG-03-09-Mukkaram.mp4"][/video] [caption id="attachment_1261647" align="alignnone" width="957"] Spain's Rafael Nadal۔ photo source: AFP[/caption] اسپین کے رافیل نڈال، آسٹریا کے ڈومینک تھیم امریکا کی سرینا ولیمز اور سلون اسٹیفنز نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔ یوایس اوپن میں بڑے کھلاڑیوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ ورلڈ نمبر ون اسپین کے رافیل نڈال راؤنڈ آف سکسٹین میں کامیاب ہوگئے۔ جارجیا کے نکولوز باشیل ایشویلی کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرا دیا۔ جبکہ ویمنز سنگلز میں امریکا کی سرینا ولیمز نے ایسٹونیا کی کھلاڑی کو مات دی۔ دفاعی چیمپیئن سلون اسٹیفنز نے بیلجیئم کی ایلائز مارٹنز کو ہرا کر ٹاپ آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔ بیلا روس کی سبالنکا نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوی ٹوا کی چھٹی کردی۔

RAFAEL NADAL

US OPEN

Serena Willilams

Aryna Sabalenka

Tabool ads will show in this div