مشہور فٹ بالر میرڈونا کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے دبئی پہنچ گئے
اسٹاف رپورٹ
دبئی: فٹبال کے عالمی شہرت یافتہ سابق کھلاڑی میراڈونا مقامی کلب کے کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے دبئی پہنچ گئے ہیں۔
ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر میرا ڈونا کی خدمات دبئی کے مقامی فٹبال کلب ال وسال نے اپنے کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے حاصل کی ہیں۔
دبئی پہنچنے پر پریس کانفرنس میں میرا ڈونا کا کہنا تھا کہ وہ فٹبال کلب کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ سماء / ایجنسیز