کوئٹہ پولیس کا ہفتہ خوش اخلاقی منانے کا اعلان
تین ستمبر سے 9 ستمبر تک ہفتہ خوش اخلاقی منایا جائیگا جس کا مقصد پولیس اور عوام میں بہتر روابط قائم کرنا ہے, ڈی آئی جی پولیس
ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ نے ہفتہ خوش اخلاقی کے دوران پولیس اہلکاروں کے لیے خصوصی کلاسز اور علماء کرام سے درس و تدریس کا بھی اہتمام کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے عوام اور پولیس میں اعتماد کے رشتے کا قیام ناگزیر ہے،امن کے قیام میں پولیس سمیت تمام فورسز کی قربانیاں شامل ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس شہدا کے لواحقین کے لیے مراعاتی پیکج کا ازسر نو جائزہ لیا جارہا ہے،شہدا پیکج میں اضافہ،رہائشی پلاٹس اور دیگر مراعات شامل ہیں،ہمارے شہدا مشعل راہ ہیں، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر سے نوجوان پولیس میں بھرتی ہونے کے خواہش مند ہیں،اس وقت بلوچستان بھر سے پولیس میں 38 سو خالی آسامیوں پر تعیناتی کا سلسلہ جاری ہیں،جب کہ38 سو نوجوانوں کی پولیس میں بھرتی ثبوت ہے کہ دہشت گردی ہمیں خوف زدہ نہ کر سکی۔