مستونگ میں ریموٹ کمنٹرول بم دھماکہ،باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

مستونگ کے علاقے کنڈاوا میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ماسٹرعبدالرئوف دہوار نامی شخص  جانبحق جب کہ اسکابیٹا شدیدزخمی ہو گیا۔

 

جان بحق اور زخمی کو مستونگ کے شہیدنواب غونث بخش میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

 

 ماسٹرعبدالرئوف گزشتہ رات دو بجے بھائی کی قبرپر دعاکرنے آبائی قبرستان گئے تھے جہاں پر انہیں ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایاگیا۔

 

واضع رہے کہ انکے بھائی کو بھی عید کے روز نامعلوم افراد نے عید کی نماز کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیاتھا۔

MASTUNG

remote control bomb

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div