غیر معیاری ادویات،رقم کی فراہمی،طویل ملاقات

پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ  سردار اختر مینگل سے طویل ملاقات

روزنامہ آزادی

دونوں رہنماؤں نے صوبے کی سیاسی صورتحال اور حالیہ صدارتی انتخاب سمیت بلوچستان میں ہونے والے سینیٹ کے ضمنی انتخابات پر غور کیا،دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اور سیاسی معاملات پر مشاورت کے لیے ملاقاتوں کے سلسلے کو جاری رکهنے پر بھی اتفاق کیا،سردار یار محمد رند نے صدراتی الیکشن کے لیے بی این پی کی حمایت مانگ لی جس پر سردار اختر مینگل نے چھ نکاتی معاہدے پر عملدرامد کے لیے کہا جس پر سردار یار محمد رند نے یقین دلایا کہ پی ٹی آئی اس معاہدے پر عملدارامد کرائے گی اور اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان سے بھی جلد ملاقات کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں پودا لگاکر پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کیا۔

روزنامہ بروقت

 اس موقع پر بتایا گیا کہ مہم کے آغاز پر صوبہ بھر میں 95ہزار پودے لگائے جارہے ہیں، ضلع، ڈویژن اور صوبائی دارالحکومت کی سرکاری عمارتوں اور اسکولوں کو پودے فراہم کئے گئے ہیں جنہیں آج کے دن لگایا جائے گا جبکہ مہم کے تحت آئندہ پانچ سال میں دس ارب پودے لگانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ صرف پودے لگانا کافی نہیں بلکہ ان کے نگہداشت اور دیکھ بھال کے لئے مناسب انتظام کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ ان پودوں کی نشوونما کے ذریعے انہیں تناور درخت بنایا جاسکے جس سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پودوں کی نگہداشت نہیں کی گئی تو یہ وسائل کا ضیاع ہوگا ۔ وزیر اعلیٰ نے عوام بلخصوص طالب علموں میں شجرکاری مہم کا شعور و آگاہی اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیااس موقعہ پروفاقی وزیر محترمہ زبیدہ جلال، صوبائی وزراء میر ضیاء اللہ لانگو، میر ظہور بلیدی، سابق وزیر صوبائی وزیر میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر اور متعلقہ حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی صوبے میں جعلی،غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری ادویات کےخلاف موثر کاروائی کی ہدایت

روزنامہ بولان

وزیراعلئ نے سیکریٹری صحت  کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام ضلعی صحت افسران سے ڈرگ ریگولیشنز  پر عملدرآمد کی رپورٹ لیکر وزیراعلئ سیکریٹیریٹ کو ارسال کریں،وزیر اعلئ سیکریٹیریٹ کو مارکیٹ اور میڈیکل سٹورز میں دستیاب جعلی ادویات کے خلاف اب تک کی جانے والی کاروائیوں سے بھی آگاہ کیا جاۓ جب کہ جعلی ادویات کے کاربار اور اس میں ملوٹ عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیاجاۓ۔

چھوٹے ڈیمز کی تعمیر بلوچستان کو سب سے زیادہ رقم کی فراہمی

روزنامہ انتخاب

گزشتہ پانچ سالوں میں حکومت نے چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کے لیے ملک بھر میں 12 ارب سے زائد کی رقم خرچ کی جس میں سب سے زیادہ 5 ارب 66 کرور کی رقم بلوچستان کو جاری کی گئی،وزارت آبی وسائل کی دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ رقم بلوچستان جب کہ سب سے کم رقم 2 کروڑ 58 لاکھ خیبر پختونخواہ میں خرچ کی گئی۔

PTI

BAP

sardar yaar mohammad rind

sardar Akhtar menagl

BNP Mengal

CM Jam kamal

plant for pakistan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div