انڈونیشیا میں اٹھارہویں ایشین گیمز کی رنگا رنگ اختتامی تقریب
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اٹھارہویں ایشین گیمز کی رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوئی میڈل ٹیبل پر چین سب پر بازی لے گیا پاکستانی کے حصے میں کانسی کے چار تمغے آئے۔
اٹھارہویں ایشین گیمز میں پاکستان کے دو سو چھپن رکنی دستہ نے پینتس کھیلوں میں شرکت کی مگر نہ سونے کا تمغہ ملا نہ سلور میڈل جیت سکے پاکستانی ایتھلیٹس کے حصے میں کانسی کے فقط چار تمغے آئے۔
جکارتہ میں ہونے والے ایشین گیمز میں چین سونے کے ایک سو بتیس تمغوں کےساتھ سب سے آگے رہا ، جاپان کے حصے میں پچھتر اور جنوبی کوریا نے جیتے انچاس طلائی تمغے بھارتی دستہ بھی پندرہ گول میڈل لے اڑا۔
کامیاب ایونٹ کی اختتامی تقریب بھی رنگوں سے سجی تھی موسيقي کي دھنوں پر شرکاء جھومتے رہے آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی ہوا۔
CHINA
Asian Games
تبولا
Tabool ads will show in this div