راولپنڈی،پولیس کاسرچ آپریشن،غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندےگرفتار
ویب ڈیسک:
راول پنڈی : جڑاؤں شہروں اسلام آباد اور راول پنڈی کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن ایس ایس پی آپریشنز کی زیر نگرانی جڑاؤں شہروں میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے خلاف کیا جارہا ہے۔
راول پنڈی میں ایس ایس پی آپریشنز کی زیرنگرانی مخلتف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران27افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار افغان شہری غیر قانونی طور پر مقیم ہیں، اور شناخت کیلئے ان کے پاس کوئی دستاویز بھی موجود نہیں۔ پولیس نے شرچ آپریشن کے دوران بغیر کاغذات کے موجود 13موٹر سائیکلوں کو بھی قبضے میں لے لیا۔
سرچ آپریشن کے موقع پر علاقوں کی مکمل ناکہ بندی کرکے داخلی اور خارجہ راستوں کو بند کیا گیا، جب کہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی سرچ آپریشن کی فضائی نگرانی کی گئی۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی گزشتہ روز سبزی منڈی کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا تھا، جس میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سمیت 330 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ سماء