ابوظہبی ٹیسٹ، پاکستان آج دوبارہ نامکمل اننگز شروع کریگا

اسٹاف رپورٹ
ابوظہبی: پاکستان آج سری لنکا کے خلاف اپنی پہلی نامکمل اننگ دو سوانسٹھ رنز ایک وکٹ کے نقصان پر دوبارہ شروع کرے گا۔ 

شیخ زید اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن توفیق عمر ایک سو نو رنز اور اظہر علی ساٹھ رنز کے انفرادی اسکور کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

پاکستان کو سری لنکا کے خلاف باسٹھ رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ دوسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز ستائیس رنز سے کیا۔ اوپننگ جوڑی کے درمیان ایک سو اٹھارہ رنز کی شراکت بنی۔
پاکستان کو پہلا نقصان محمدحفیظ کی صورت میں برداشت کرنا پڑا جو پچھتر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سماء/ایجنسیز

دوبارہ

شروع

آج

naked

Tabool ads will show in this div