ضمنی انتخابات سےقبل بڑادھچکہ،علی رضاعابدی مستعفی

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا۔

کراچی میں حلقہ این اے 243 پر ضمنی انتخاب سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفا دے دیا ہے۔

 

سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے اپنا استعفا کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کو بھجوایا ہے، ذرائع نے بتایا کہ علی رضا عابدی نے این اے 243 پر ضمنی انتخاب کے لیے نظر انداز کیے جانے پر دل برداشتہ ہوکر استعفا دیا ہے۔

 

ایم کیو ایم پاکستان نے این اے 243 پر علی رضا عابدی کی جگہ فیصل سبزواری کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

 

عام انتخابات میں اس نشست سے عمران خان کھڑے ہوئے تھے جو کہ عمران خان کی طرف سے چھوڑنے کے بعد خالی ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ ضمنی الیکشن 14 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سال 2017 میں علی رضا عابدی نے گزشتہ نومبر میں فاروق ستار کی مصطفیٰ کمال سے ملاقات کے دوران ہی سوشل میڈیا پر ایم کیو ایم پاکستان سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

 

علی رضا عابدی نے اپنے ہاتھ سے تحریر کردہ استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھجوادیا تھا۔ اس وقت علی رضا عابدی کراچی کے حلقہ این اے 251 سے رکنِ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے پاک سرزمین پارٹی سے سیاسی اتحاد کا اعلان کیا تھا تاہم اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے کئی رہنما ناراض تھے جب کہ اتحاد اگلے روز ہی ٹوٹ گیا تھا۔

ALI RAZA ABIDI

RESIGNATION

NA243

Tabool ads will show in this div