روس، مسافر طیارے میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک
روس کے شہر سوچی میں مسافر طیارے میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک اور کم از کم 18 زخمی ہوگئے۔
عالمی میڈیا نے روسی حکام کے حوالہ سے بتایا کہ سرمائی اولمپک والے شہر سوچی میں لنیڈنگ کے دوران جہاز پھسل کر دریا میں اتر گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔
بوئنگ 737 جہاز 166 مسافروں کو لے کر ماسکو سے روانہ ہوا تھا تاہم سوچی میں لینڈنگ کے دوران یہ رن وے سے اتر گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔
اس دوران ریسکیو آپریشن میں بظاہری طور پر ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ جہاز کی کریش لینڈنگ سے کم از کم 18 مسافر زخمی ہوگئے۔ طیارے کے پروں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ جہاز کو لگنے والی آگ بجھا دی گئی۔
CRASH
RUSSIA
تبولا
Tabool ads will show in this div