پشاور،بڈھ بیر میں ملزمان کی فائرنگ، تین افراد جاں بحق

Nov 30, -0001

ویب ڈیسک:
پشاور : پشاور کے علاقے بڈہ بیر میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین میں سے ایک کی شناخت امجد کے نام سے ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بڈھ بیر کے علاقے ماشو خیل میں پیش آیا، جہاں علی الصبح مسلح افراد نے امجد نامی شخص کے گھر کو گھیرے میں لے کر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں مالک مکان امجد سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ حملے کے بعد ملزمان باآسانی  فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

لاشوں اور زخمی کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے میں سر چ آپریشن شروع کردیا۔ تاہم حملے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ سماء

میں

کی

MQM

Inqilab March

ملزمان

elections

Tabool ads will show in this div