انتخابات کومکمل شفاف نہيں کہہ سکتا، سابق نگراں وزيراعلی پنجاب
سابق نگراں وزيراعلي پنجاب ڈاکٹرحسن عسکري نے کہا کہ انتخابات کومکمل شفاف نہيں کہہ سکتا۔
سماء سے خصوصي گفتگو ميں سابق نگراں وزيراعلي پنجاب ڈاکٹرحسن عسکري نے کہا کہ جہاں اپوزيشن جيتي ہے وہاں دھاندلي نہيں ہوئي ليکن ان کا الزام ہے کہ جہاں وہ ہارے وہاں دھاندلي ہوئي۔
حسن عسکري نے کہا کہ شام چھ بجے کے بعد کيا ہوا اس کے بارے ميں وہ کچھ نہيں کہہ سکتے ليکن حکومتي سطح پر يقين سے کہتے ہيں کہ کچھ غلط نہيں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشريف اورمريم کا موازنہ بےن ظير سے نہيں ہوسکتا،ليگي قيادت نے عوام کے بجائے مفاد پرستوں سے رابطہ رکھا۔
سابق نگراں وزيراعلي پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ن ليگ کو نقصان ہوا،پيپلزپارٹي کو سندھ ميں حکومت ملي ہے۔
Election 2018
care taker CM punjab
Hassan Askari
تبولا
Tabool ads will show in this div