کے الیکٹرک کی غفلت سے بازو گنوانے والے بچوں کو مسيحا مل گيا

کراچی کے عمر اور حارث کے لیے ملتان سے مدد آگئی، ماہر مصنوعی اعضا مرزا محمد اکرم نے مفت بازو اور ہاتھ لگانے کا اعلان کردیا۔

کے الیکٹرک کی غفلت سے بازو گنوانے والے بچے عمر اور حارث کو مسيحا مل گيا، معصوم عمر اور حارث کے لیے ملتان سے مدد آگئی، ماہر مصنوعی اعضاء مرزا محمد اکرم مفت بازو لگائيں گے۔

ماہر مصنوعی اعضا مرزا محمد اکرم نے کہا کہ قلم اٹھاسکے گا، لکھ سکے گا، اگر پریکٹس کرے تو اور بڑا والا حارث تو بائیک بھی چلاسکتا ہے۔

مرزا اکرام کے لگائے مصنوعی اعضا سے بہت سے لوگ مستفید ہوچکےہیں، مصنوعی اعضا عمر کے بڑھنے کے ساتھ تبدیل کرنا پڑتے ہیں، محمد اکرام نے کہا ہے کہ وہ تاحیات دونوں بچوں کے لیے مفت اعضا فراہم کرتے رہیں گے۔

دوسری جانب کراچي کے اليکٹرک کي غفلت سے8 سالہ عمر کے کرنٹ لگنے سے معذوري کا معاملہ، ملير کورٹ ميں کے اليکٹرک کے دفتر سے گرفتار 7 ملازمين پيش ہوئے۔

25 جولائي کو کے اليکٹرک کي غفلت سےاحسن آباد ميں 8 سالہ عمر کرنٹ لگنے سے معذور ہوگيا جس کے بعد کے اليکٹرک کے 7 ملزمان کو گرفتارکيا جنھيں آج مليرکورٹ ميں پيش کيا گيا۔

کے الیکٹرک کے گرفتار ملزمان میں مينيجر سعید احمد ،محمد مشتاق فورمین، مزرا آصف بیگ ،آصف آقبال ،حیدررضا اور محمد عاصم شامل ہيں۔

ملزمان کے الیکٹرک گڈاپ ٹاؤن کے ٹیکنیکل افسران وعملہ ہے، گرفتار ملزمان کےخلاف انسانی اعضا کا ضائع ہونے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرليا گيا ہے۔

K ELECTRIC

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div