عام انتخابات ميں آر ٹی ايس بند کيوں ہوا؟ حقائق سامنے آتے آتے رہ گئے
عام انتخابات 2018 ميں آر ٹي ايس سسٹم بند کيوں ہوا حقائق عوام کے سامنے آتے آتے رہ گئے، نادرا حکام نے ايک بار پھر سسٹم ميں ناکامي سے متعلق پريس بريفنگ منسوخ کردي ۔
آرٹی ایس سسٹم کي ناکامي پر نادرا حکام نے لب سي ليے عوام تک حقائق لانے ميں ہچکچاہٹ دیکھائی اور نادرا نے پريس بريفنگ ايک بار پھر منسوخ کردی ، نادرا حکام کا کہنا تھا کہ مشاورت کے بعد بریفنگ کی تاريخ دی جائے گی۔
نادراحکام نے عام انتخابات ميں استعمال ہونے والے زرلٹ ٹرانسمیشن سسٹم سے متعلق آج پريس بريفنگ ديني تھي مگرحکام نے ایک بار پھرخاموش رہنے کو ہي ترجيح ديتے ہوئے بريفنگ منسوخ کردي، سسٹم ميں خرابي کيوں پيدا ہوئي تھي، حقائق سامنے لانے کيلئے مشاورت کے بعد نئي تاريخ دي جائے گي۔ پچس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات ميں الیکشن کمیشن کی جانب سے بنائے گئے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی آگئی تھی، حکمران جماعت پي ٹي آئي سميت تمام ديگر جماعتيں سسٹم ميں ناکامي کي تحقيقات کا مطالبہ کررہي ہيں۔