صدارتی انتخاب، عارف علویٰ کو مسلم لیگ ق کا ووٹ ملنےکی یقین دہانی

صدارتي انتخاب ميں مسلم ليگ ق نے تحريک انصاف کو حمايت کي يقين دہاني کرادي ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرويزالہيٰ نےبتایاکہ فضل الرحمن کا ووٹ کيلئے فون آيا تھا، وہ بھي ہنس رہے تھے اورميں بھي ہنس رہا تھا ۔
صدارتي انتخابات ميں فتح کا مشن جاری ہے۔ پی ٹی آئی امیدوارعارف علوی پنجاب کے محاذ پرسرگرم ہیں۔تحريک انصاف کے رہنما ء پنجاب کے قائم مقام گورنرچوہدري پرويزالہي کي رہائش گاہ پر پہنچے اورصدارتي انتخاب ميں ساتھ دينے کي درخواست کي اور ميدان مارنے کا دعويٰ بھي کرديا ۔انتخابي مہم ميں جہانگيرترين کے جہاز کے استعمال پرسوال ہوا تو رہنماء بھي کھلکھلا اٹھے ۔
مسلم ليگ ق سے ديگرصدارتي اميدواروں کے رابطوں کے سوال پر چوہدري پرويزالہٰي نے بتایاکہ فضل الرحمن کا ووٹ کيلئے فون آيا تھا، وہ بھي ہنس رہے تھے اورميں بھي ہنس رہا تھا ۔
اس سے قبل عارف علوي کے اعزاز ميں ناشتے کا اہتمام کيا گيا تھا جہاں پرتکلف کھانوں سے ارکان پنجاب اسمبلي کي تواضع ہوئي ۔