ایشین گیمز، ہاکی میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی
ایشین گیمز 2018 کے ہاکی میچ میں بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ہاکي ٹيم نے ايشين گيمز میں چوتھي پوزيشن حاصل کرلي۔
میچ کے تیسرے کوارٹر میں بھارت نے پہلا گول کرکے پاکستان پر سبقت حاصل کی جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر میں دوسرا گول کرکے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔ پاکستان نے میچ کا واحد گول چوتھے کوارٹر میں کیا۔
ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو 0۔1 سے شکست دے کر گولڈ میڈل کی امید ختم کردی تھی۔
سیمی فائنل میں شکست کے بعد پاکستان کو اولمپکس کےلئے کوالیفائی راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔
Asian Games
تبولا
Tabool ads will show in this div