ایشیاءکپ 2018،ویرات کوہلی بھارتی کرکٹ ٹیم سے آرام کے لیے ڈراپ

ايشياء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کيلئےسولہ رکني بھارتي ٹيم کا اعلان کرديا گيا۔ سليکٹرز نے حيرت انگيزطور پر ويرات کوہلي کوآرام دے ديا۔

بھارتي سليکٹر نے ان فارم بيٹسمين اورکپتان ويرات کوہلي کوایشیاءکپ کےلیے آرام دے ديا۔ ايونٹ کيلئے بھارتي ٹيم کا اعلان کردیاگیاہے۔اسکواڈ ميں کوہلي شامل نہيں ہیں۔

ٹيم کي قيادت روہت شرما کو سونپي گئي ہے۔بھارتي ٹيم ميں ايک اور مسلمان کرکٹر کي انٹری ہوئی ہے اورراجستھان سے تعلق رکھنے والے بولر خليل احمد پہلي باراسکواڈ ميں شامل کئےگئےہیں۔

ايشياءکپ پندرہ ستمبر سے متحدہ عرب امارات ميں شروع ہوگا۔پاک بھارت مقابلہ انيس ستمبر کودبئي ميں شيڈول ہے۔

Asia cup 2018

Tabool ads will show in this div