پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نو وکٹوں سے فتح حاصل کرلی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


دبئی: پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کو چوتھے دن ہی نتجہ خیز بناکر میچ میں نو وکٹوں سے فتح حاصل کرلی


.دبئی ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز اٹھاسی رنز ایک کھلاڑی آئوٹ سے کیا۔۔عبدالرحمان نے سنگاکارا کو جلد آئوٹ کرکے میچ میں کامیابی کی بنیاد رکھی جس کے بعد سری لنکن بلے بازوں نے سنبھلنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے. سری لنکا کی پوری ٹیم تیسرے سیشن میں دو سوستاون رنز پر ڈھیر ہوگئی


پاک اسپن اٹیک نے دوسری اننگز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا. سعید اجمل نے دوسری اننگز میں پانچ اور میچ میں مجموعی طور پر آٹھ وکٹیں حاصل کیں. میچ میں کامیابی کے لئے پاکستان کو چورانوے رنز کا ہدف ملا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا


شاندار کارکردگی پر سعید اجمل مین آف دی میچ قرار پائے. سابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالقادر نے میچ میں کامیابی کی وجہ مضبوط بالنگ کو قرار دیا ہے۔


پاکستان کو تین ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ شارجہ میں تین نومبر سے شروع ہوگا. سماء

میں

selfie

سے

نے

protests

حاصل

Tabool ads will show in this div