لاہور، خاتون اول نے دارلشفقت میں یتیم بچوں کے ساتھ کھانا کھایا

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ  خاتون اول بشریٰ عمران  نے لاہور میں یتیم و نادار بچوں کے ادارے دارالشفقت کا دورہ کیا اور بچوں کے ہمراہ دوپہر کا کھانا کھایا۔ اس موقع پر خاتون اول کے ہمراہ ان کی قریبی سہیلی فرح خان بھی موجود تھیں۔

 خاتون اول نے دارالشفقت میں بچوں کو میسر سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا اور دارالشفقت میں موجود ایک بچے کی بیماری کا سن کر کہا کہ وہ اس کے علاج پر اٹھنے والے تمام اخراجات ادا کریں گی۔

دارالشفقت کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یتیم بچوں کے لیے کھانے کا اہتمام خاتون اول نے کیا ہے اور آج وہ بچوں کے ساتھ وقت گزاریں گی۔

یاد رہے کہ بشریٰ عمران کا خاتون اول بننے کے بعد یہ پہلا دورہ ہے۔ اس سے قبل جب ریحام خان نے عمران خان سے شادی کی تو انہوں نے بھی یتیم بچوں کے ادارے سویٹ ہوم کا دورہ کیا تھا۔

First Lady

Bushra Imran

Tabool ads will show in this div