کرپشن کے کیس،وزیر اعلیٰ کو بریفنگ، دہشت گردی کا شکار

کوئٹہ ایکپریس وے اورحب بائی پاس منصوبے پر وزیر اعلیٰ کو بریفنگ

روزنامہ انتخاب

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ تعمیراتی منصوبہ بندی میں پائی جانے والی خامیوں کے باعث بہت سے ترقیاتی منصوبے یا تو نامکمل رہ جاتے ہیں یا پھر ان کی افادیت نہیں رہتی جس سے وسائل کا ضیاع ہوتا ہے لہٰذا تما م تعمیراتی محکمے اور ادارے کسی بھی ترقیاتی منصوبے پر عملدرآمد سے قبل جامع منصوبہ بندی کریں اور منصوبے ٹھیکہ دینے کی بنیاد پر نہیں بلکہ عوامی ضروریات اور زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر بنائے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ ترقیاتی پیکج میں شامل منصوبوں کی پیشرفت اور روڈ بائی پاس حب منصوبے سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 اجلاس کو بتایا گیا کہ 15ارب روپے کے ترقیاتی پیکج میں گیارہ منصوبے شامل ہیں، پیکچ کے لئے پانچ ارب روپے سابق وزیراعظم، پانچ ارب روپے سابق وزیراعلیٰ کی جانب سے اعلان کردہ ہیں جبکہ پانچ ارب روپے صوبائی پی ایس ڈی پی میں مختص کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں دس ارب روپے کی لاگت سے کوئٹہ ایکپریس وے کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے جس کے لئے پانچ ارب روپے وفاقی حکومت اور پانچ ارب روپے صوبائی حکومت فراہم کرے گی۔

چالیس سال سے پشتون قوم دہشت گردی کا شکار ہے،اصغر اچکزئی

روزنامہ باخبر

نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اصغر اچکزئی نے بلوچستان اسمبلی مین پوائینٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی پشتونوں سے متعلق ریمارکس کی شدید مزمت کرتاہوں ان کا  کہنا تھا کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر کا یہ کہنا کہ دہشت گرد اور پشتون ملتے جلتے ہیں اس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے،چالیس سالوں سے پشتونوں کی سرزمین پر آگ لگی ہوئی ہے اورحالیہ دہشت گردی میں سب سے زیادہ نقصان پشتونوں نے اٹھایا ہے۔

کرپشن کے کیس میں ملوث نہیں،امیر جوگیزئی

روزنامہ آزادی

معروف معالج ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں کرپشنن کے کیس میں ملوث نہیں،اعتماد کرنے پر میں عمران خان کا مشکور ہوں ،گورنرنامزد کرنے کیلئے عمران خان ملاقات کیلئے بلایا تھا،میرے خلاف نیب میں کوئی کیس نہیں، ان کا کہنا تھا کہ کڈنی سینٹر کرپشن کیس 2005 میں بنا،کڈنی سینٹر 2006میں فاطمیدفاؤنڈیشن کے حوالے کیا گیا،پی ٹی آئی اور عمران خان نے مجھ پر اعتماد کیا،بحیثیت گورنر میری نامزدگی کے خلاف میرے دوستوں نے پروپیگنڈا کیا،یہ زیادتی صرف میرے ساتھ نہیں بلوچستان کے ساتھ کی گئی۔

ہزارہ قوم کے ساتھ کوئی سنجیدہ نہیں،سردار یار محمد رند

روزنامہ ایکسپریس

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہزاری برادری کے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئیں جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،افسوس کی بات ہے کہ کسی نے ہزارہ قوم کی ترقی اور حفاظت کے لیہے سنجید گی سے کام نہیں کیا،ان خیالات کا اظہار ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے وفد سے ملاقات میں کیا ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حمایت ہر وقت ہزارہ برادری کے ساتھ ہوگی۔

PTI

governor balochistan

Hazara Community

BAP

sardar yaar mohammad rind

CM Jam kamal

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div