چیف جسٹس کا ضیا الدین اسپتال کا دورہ،شرجیل میمن سے ملاقات

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ضیاء الدین اسپتال کا دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے زیر علاج ملزم شرجیل میمن سے ملاقات کی اور ان سے صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے ہفتہ کے روز صبح سویرے ضیا الدین اسپتال کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار شرجیل میمن کے روم میں بھی گئے اور ان سے دو سے تین منٹ ملاقات کی۔ اس دوران ملاقات کے موقع پر اسپتال کے عملے کو بھی کمرے سے باہر نکال دیا گیا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے محکمہ اطلاعات و نشریات سندھ میں پونے چھہ ارب روپے خورد برد کرنے میں ملوث سابق صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

 

گزشتہ روز جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔ بینچ کے دیگر ارکین میں جسٹس فیصل عرب اورجسٹس سجاد علی شاہ شامل تھے۔

 

اسپتال کے دورے کے بعد چیف جسٹس سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ گئے، جہاں وہ مختلف کیسز کی سماعت کریں گے۔ جب کہ پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی عمران علی شاہ کی جانب سے شہری پر تشدد کا معاملے پر چیف جسٹس نے ازخود نوٹس کیس اتور کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

 

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی جانب سے پی ٹی آئی ایم پی اے عمران علی شاہ اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے عمران علی شاہ کی جانب سے شہری پر تشدد کا ازخود نوٹس لیا تھا

SHARJEEL MEMON

Chief Justice Pakistan

Imran ali shah

Tabool ads will show in this div