شاہین ائیر کو حج آپریشن کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی

حجاج کرام کي فرياد سن لي گئي۔ سول ايوي ايشن اتھارٹي نے شاہين ايئر کے لائسنس کي تجديد کردي، جس کے بعد متعلقہ ایئرلائن کی پرواز پھنسے ہوئے حاجیوں کو واپس لانے کیلئے روانہ کردی گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ائیرلائنز کو سعودی عرب سے حاجیوں کو واپس لانے کے لیے پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ائیر لائنز کے لائسنس کی توثیق کردی۔

 

پرواز منسوخ ہونے کے بعد ساڑھے تین سو حاجی جمعہ سے مدینہ ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے تھے اور سخت اذیت کا شکار تھے۔ اس سے پہلے سول ایوی ایشن نے شاہین ائیر نجی کے پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کی تجدید سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ شاہین ائیر حجاج کی واپسی کے لیے متبادل ایئر لائنز کی پروازوں کا بندوبست کرے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شاہین ایئر اور سول ایوی ایشن کے درمیان ادائیگیوں کا تنازع بہت دیرینہ ہے۔ سعودی عرب سے پہلے چین میں بھی شاہین ائر کے مسافر ایسی ہی اذیت بھگت چکے ہیں۔ اگست میں پاکستانی مسافر چین کے شہر گوانگ ژو میں پاکستانی کئی روز تک پھنسے رہے اور کئی روز انتظار کے بعد مسافروں کو متبادل پروازوں سے آنا پڑا تھا۔

 

سول ایوی ایشن شاہین کا کہناہے کہ ایر انٹرنیشنل کا ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس 30 اگست کو ختم ہو چکا، ایک ارب 40 کروڑ روپے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کارروائی کی جارہی ہے۔

HAJJ OPERATION

Shaheen airline

Tabool ads will show in this div