سندھ کابینہ میں توسیع، مزید 8 وزراء اور دو مشیر شامل کرنیکا فیصلہ

Aug 31, 2018

سندھ کابينہ ميں توسيع کا فيصلہ کرلیا گیا، مزيد 8 وزراء  اور 2 مشيروں کو شامل کيا جائے گا، مراد علی شاہ کی ٹیم 20 ارکان تک پہنچ جائے گی۔

نمائندہ سماء کے مطابق پیپلزپارٹی نے سندھ کابينہ ميں توسيع کا فيصلہ کرلیا، 10 رکنی کابینہ میں مزید 8 وزراء اور 2 مشيروں کو شامل کيا جائے گا، جس کے بعد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ٹیم کے ارکان کی تعداد 20 ہوجائے گی۔

پیپلزپارٹی کے مطابق سندھ کابینہ میں ناصرشاہ، مکیش چاؤلہ، جبار خان، ندا کھوڑو، برہان چانڈیو، اسد سکندر، تیمور تالپور اور قاسم سومرو کو شامل کیا جارہا ہے، وزراء اور مشيروں کی تقریب حلف برداری 6 ستمبر کو منعقد کی جاسکتی ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کابینہ میں 8 وزراء شبیر بجارانی، ہری رام کشوری، اسماعیل راہو، عذرا پیچوہو، مخدوم محبوب، شہلا رضا، سردار شاہ اور سعید غنی جبکہ مشیروں میں سردار محمد بخش مہر اور مرتضیٰ وہاب شامل ہیں۔

MURAD ALI SHAH

Tabool ads will show in this div