بھارتی کرکٹر نے بچپن کی دوست کو جیون ساتھی بنالیا
اسٹاف رپورٹ
ممبئی : بھارتی آف اسپینر روی چندر اشوین اپنی دیرینہ دوست پریتھی ناراین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
شادی کی تقریب بھارتی شہر چنائے میں ہوئی جس میں دلہا دلہن کے رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ روایتی عروسی جوڑے میں ملبوس دلہا دلہن کو ساتھیوں نے کندھوں پر اٹھا رکھا تھا۔
دلہا دلہن نے ایک دوسرے کو پھولوں کا ہار پہنا کر دوستوں اور رشتے داروں سے شادی کی مبارک باد وصول کی۔ اشوین نے نئی دلی میں اپنے کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف نو وکٹیں حاصل کر کے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
اشوین شادی کے دوسرے روز بھی ایک مرتبہ پھر ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ سماء /ایجنسیز
کی
کو
نے
vote
ramadan
تبولا
Tabool ads will show in this div