زعیم قادری کا ن لیگ میں الگ گروپ بنانے کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما زعيم قادري نے پارٹی ميں الگ گروپ بنانے کا اعلان کر ديا۔


سماء کے نمائندے نعيم اشرف بٹ کو انٹرويو دیتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ بہت سے لوگوں سے رابطہ ہے، چند روز ميں نام سامنے آجائے گا۔

زعيم قادری کا کہنا تھا کہ الگ گروپ میں منتخب نمائندے، ٹکٹ ہولڈرز اور تنظيمي صدور شامل ہيں۔ سب ن ليگ ميں موروثي سياست کے خلاف ہيں۔

زعيم قادري کا کہنا تھا کہ ق ليگ ميں فارورڈ بلاک بنايا تو ہم انہيں منع کرتے تھے، اب ميں کوشش کر رہا ہوں، کاميابي مل رہي ہے۔

Zaeem Qadri

forward block

Tabool ads will show in this div