شہری تشدد کیس: پی ٹی آئی ایم پی اے، ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹسز جاری

سپریم کورٹ نے شہری تشدد ازخود نوٹس کیس کل ہفتے کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عمران علی شاہ کی جانب سے شہری پر تشدد کے معاملے پر چیف جسٹیس نے ازخود نوٹس لیا تھا۔ عدالت نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کے لیے پی ٹی آئی ایم پی اے اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردیے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار  کل جمعے کو کراچی رجسٹری میں دیگر اہم مقدمات کی بھی سماعت کریں گے۔

Imran ali shah

suo motu case

Tabool ads will show in this div