فیفا کے صدر بلاٹر نسلی تعصب کے خلاف

Nov 30, -0001

پیرس: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر سیب بلاٹرکا کہنا ہے کہ نسلی تعصب سے متعلق ان کے بیان کو میڈیا میں غلط طور پر پیش کیا گیا ۔۔ ان کا کہنا ہے کہ نسلی تعصب  فٹبال کے میدان میں ہو یا معاشرے میں، وہ اس کے خلاف ہیں ۔۔

فیفا کے صدرسیب بلاٹرجوماضی میں بھی اپنےمتنازع بیان کے سبب میڈیا میں ان رہےہیں ایک دفعہ پھرنسلی تعصب کے بیان پرتنقید کی زد میں ہیں۔۔ امریکن ٹی وی چینل سےاپنےایک انٹرویومیںسیب بلاٹرنے نسلی تعصب کےحوالےسے کہا تھا کہ فٹبال گرائونڈ میں نسلی تعصب کھیل ختم ہونےکےبعد ایک دوسرے کےساتھ ہاتھ ملاتے ہی ختم ہوجانا چاہیے۔۔

نسلی امتیازکو بیتی اننگزکی طرح بھول جانا چاہیے۔۔ انکا کہنا تھا کہ وہ نہیں مانتے کہ فٹبال میں نسلی امتیاز کی کوئی جگہ ہے لیکن کبھی کبھی کھیل کے جوش میں کچھ باتیں کہہ دی جاتی ہیں ۔۔

انٹرویوپرسخت ردعمل کے بعد پچھہترسالہ بلاٹرکا کہنا ہے کہ انکے بیان کو غلط سمجھا گیا۔۔ انکا کہنا ہےکہ انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا تھا کہ فٹبال کے میدان میں جنگ لڑی جاتی ہے جس کی وجہ سے کچھ غلطیاں ہوجاتی ہیں۔۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو میچ کے اختتام پر آپ حریف سے معافی مانگ لیتے ہیں اوربات ختم ہوجاتی ہے۔

سیب بلاٹرکا کہنا ہے کہ وہ نسلی امتیازکےخلاف ہیں چاہے وہ فٹبال گرائونڈ میں ہویامعاشرے میں ۔۔ایجنسیز

خبر دیکھنے کیلئے ویڈیو کا بٹن کلک کیجئے

کے

خلاف

birthday

riots

Tabool ads will show in this div