سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، کام چور ملازمین کی تنخواہ کٹے گی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ادارے میں تبدیلی آگئی۔ تاخیر سے دفتر آنے والے سو سے زائد ملازمین کی دو دنوں کی تنخواہیں کاٹنے کا اعلان کردیا گیا۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے خبر دار کردیا اب کام چوری نہیں چلے گی۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے دفتر پر چھاپہ مارا۔ حاضری ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے کہہ دیا عادتاً دیر سے آنے والے اور غیر حاضر ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کردیا جائے گا۔ کام چوروں کا اب یہاں کوئی کام نہیں۔ وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کے ایس بی سی اے کے دفتر کے دورے کے بعد یہ انقلابی تبدیلی آئی ہے۔

DG sindh building control authority

Tabool ads will show in this div