چلتے ہوں تو سائیکل پر چلیں؟۔
کیا آپ کے ساتھ ایسا کبھی ہوا ہے کہ آپ کا لانگ ڈرائیو کا موڈ ہوں اور آپ گاڑی چھوڑ کر سائیکل پر چلیں ؟ نہیں تو ایسا فرانسیسی صدر نے کر دکھایا ہے۔
فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون اور ڈنمارک کے وزیراعظم لارس لوک راسموسین کوپن ہیگن کی سڑکوں پر سائیکل چلاتے رہے، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔
ڈنمارک کے وزیراعظم کے ہمراہ فرانسیسی صدر میکرون کو کچھ نہ سوچا تو سائیکل تھامے دونوں جمعہ کے روز سائیکل پر لانگ ڈرائیو پر نکل پڑے۔ واضح رہے کہ فرانسیسی صدر ایمنول میکرون ان دنوں ڈنمارک کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے دالرالحکومت کوپن ہیگن کی سڑکوں پر ایک عام آدمی کی طرح سائیکل چلا کر وقت گزارا۔
During an official visit to Denmark, Pres. @EmmanuelMacron and Danish PM @larsloekke took the opportunity for a bike-ride through beautiful Copenhagen! #dkpol @ACTPedalPower #Thenordics @CyclingEmbassy ?????♀️https://t.co/oOt5xwcZCM
— Denmark in Australia (@DKinAustralia) August 31, 2018یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دینش وزیراعظم راسموسین کو خود بھی سائیکل چلانے کا شوق ہے اور وہ اپنے مہمانوں کو بھی سائیکل کی سواری کی دعوت دیتے ہیں۔
سائیکل سواری کے دوران صدر میکرون نے اپنے میزبان کو بتایا کے سائیکل ریس ٹور ڈی فرانس جلد ہی کوپن ہیگن سے شروع ہوگی۔ صدر میکرون نے وزیراعظم راسموسین کو ییلو جرسی پیش کی جو اس سائیکل سوار کو پیش کی جاتی ہے جو ریس کا ایک اسٹیج جیت جاتا ہے۔