جمہوری حکومت کا وژن ،جبری گمشدگیاں،منصوبےکی بحالی

وزیراعلی بلوچستان کا کوئٹہ میں پینے کے پانی کی کمی پر گہری تشویش کا اظہار

روزنامہ انتخاب

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں پینے کے پانی کی کمی اور اس ضمن میں عوام کو درپیش مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پی ایچ ای اور واسا کو صورتحال کی بہتری کے لئے شہر میں واٹر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ انہیں پانی کے حوالے سے کوئٹہ کے عوام کی تکالیف کا بخوبی اندازہ ہے اور ان کی خواہش ہے کہ ان تکالیف کا فوری ازالہ کیا جائے جس کے لئے متعلقہ اداروں کو تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور اقدامات کرنا ہوں گے۔ وہ کوئٹہ شہر میں پانی کی کمی سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس مسئلے کے دیرپا بنیادوں پر حل کے لئے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کوئٹہ کی 23لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی کے لئے روزانہ 61ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے تاہم تمام دستیاب ذرائع کے ذریعے 34.8ملین گیلن پانی فراہم کیا جارہا ہے اور 26.2 ملین پانی کی کمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ شہر میں واسا کے 406اور پی ایچ ای کے 160ٹیوب ویل نصب ہیں جبکہ فنڈز کی دستیابی کی صورت میں دشت کے علاقے میں قبضوں سے واگزار کرائے گئے10ٹیوٹ ویلوں اور سریاب پیکچ کے تحت 30نئے نصب کئے گئے ٹیوب ویلوں کو بھی پانی کی فراہمی کے نظام سے منسلک کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانی کے وسائل اور ذخائر میں اضافے کے لئے پی ایچ ای اور واسا کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ مجوزہ منصوبوں کو منظوری کے لئے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

سبی ہرنائی ریلوے لائن کی بحالی کے منصوبے سے علاقے کے عوام کو سہولت ملے گی۔جام کمال

روزنامہ آزادی

وزیراعلی بلوچستان جام کمال جان نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، لہٰذا سیکیورٹی کے باعث تعطل کے شکار ترقیاتی منصوبوں پر دوبارہ کام کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔ بالخصوص سبی ہرنائی ریلوے لائن کی بحالی کے منصوبے کو مکمل کرکے اس تاریخی ذریعہ سفر کو دوبارہ بحال کرنے سے علاقے کے عوام کو سہولت ملے گی اور علاقے کی معدنی اور زرعی پیداوار کو کم وقت میں منڈیوں تک پہنچانا بھی ممکن ہوسکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی ہرنائی کھوسٹ ریلوے سیکشن کی بحالی کے منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ ڈی ایس ریلوے واصف مغل نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر پی ایچ ای نورمحمد دمڑ بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ دہشت گردوں کی جانب سے ریلوے پلوں کو دھماکوں سے اڑائے جانے کے باعث سبی تا ہرنائی 140کلومیٹر طویل اس سیکشن پر ٹرین کی آمدورفت معطل ہوگئی تھی بعد ازاں این ایل سی اور پاکستان ریلوے نے تقریباً 2.4ارب روپے کی لاگت سے ٹریک کی بحالی،پلوں کی تعمیرومرمت اور اسٹیشنوں کی تعمیر کے کام کا آغاز کیا۔

کرپشن کے خاتمے کیلئے نئی جمہوری حکومت کا وژن قابل تعریف ہے،۔ڈی جی نیب بلوچستان

روزنامہ بروقت

نیب حکومتی تائید سے کرپشن فری پاکستان کا ہدف حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، گڈ گورننس سے بلوچستان میں کرپشن کا تدارک ممکن ہے ، کرپشن کا خاتمہ گڈ گورننس کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا، قومی دولت و وسائل لوٹنے والے کرپٹ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں ہر صورت لایا جائیگا ، بدعنوانی کی روک تھام اور میرٹ کی بحالی کا عزم کر رکھا ہے ،کرپشن سے متعلق تمام شکایات کی شنوائی یقینی بنائی جائیگی ۔کھلی کچہری کے دوران سائلین سے گفتگوکرتے ہوئےڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان مرزا محمد عرفان بیگ نے کہا ہے کرپشن کے خاتمے کیلئے نئی جمہوری حکومت کا وژن قابل تعریف ہے ، نیب حکومتی تائید سے کرپشن فری پاکستان کا ہدف حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، گڈ گورننس سے بلوچستان میں کرپشن کا تدارک ممکن ہے ، کرپشن کا خاتمہ گڈ گورننس کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا ، قومی دولت و وسائل لوٹنے والے کرپٹ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں ہر صورت لایا جائیگا ، بدعنوانی کی روک تھام اور میرٹ کی بحالی کا عزم کر رکھا ہے ،کرپشن سے متعلق تمام شکایات کی شنوائی یقینی بنائی جائیگی۔

ایچ آر سی پی کا جبری گمشدگیاں جرم قرار دینے کا مطالبہ

روزنامہ ایکسپریس

پاکستان کمیشن برائےانسانی حقوق نے مبینہ طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے،کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایچ آر سی پی کے وائس چئیر پرسن حبیب طاہر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جبری گمشدگیاں حالیہ سالوں میں ایک ملک گھیر مسلہ بن چکا ہے جس سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے،اب وقت آیا ہے کہ ایسے واقعات کا فوری خاتمہ کیا جائے۔

 

railway lines

DG NAB

water shortage

CM Jam kamal

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div