لاکھوں دلوں پرراج کرنےوالی ڈیانا کوگزرے21 برس بیت گئے

Aug 31, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/FW-DIANA-ANIVERSARY-PKG-31-08.mp4"][/video]

لاکھوں دِلوں پرراج کرنیوالی لیڈی ڈیاناکی 21ویں برسی آج منائي جا رہي ہے۔

سابق برطانوی شہزادی ليڈي ڈيانا ايک ايسي شخصيت تھیں جن کي ايک مسکراہٹ پر ديکھنے والوں کے چہرے بھي کھل اٹھتے تھے۔

ليڈي ڈيانا يکم جولائی 1961کو انگلینڈ میں پيدا ہوئيں۔ان کی 29 جولائی1981 کوشہزادہ چارلس سے شادي ہوئي۔2 بیٹوں شہزادہ ولیم اورشہزادہ ہیری کی ولادت بھي ہوئی مگرشادي کے16 سال بعد مقبول ترین شاہی جوڑے میں طلاق ہوگئی۔

ازدواجي زندگي کي ناکامي کے بعدڈيانا نےخود کو فلاحی سرگرمیوں میں مصروف کرلیا۔انہوں نےعمران خان اوران کی سابق اہلیہ جمائما خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ بھي کيا۔31 اگست 1997 کو فرانس کے شہر پیرس میں ٹریفک حادثے میں شہزادی ڈیانا ہلاک ہوئيں مگرمسکراہٹوں کي يہ شہزادي آج بھي چاہنے والوں کے دلوں ميں زندہ ہے۔

Lady Diana

Tabool ads will show in this div