اليکٹرک کی غفلت بچہ بازو سے محروم ، ملک کی بڑی جماعتيں معاملے پر ايک آواز ہوگئيں

کے اليکٹرک کي مجرمانہ غفلت نے معصوم بچے کے بازو چھين ليے، سماء کم سِن محمد عمر کي آواز بنا تو ملک کي بڑي جماعتيں ہم آواز ہوگئيں، پي ٹي آئي رہنما علي محمد خان نے وزيراعظم کے سامنے معاملہ اُٹھانے کي يقين دہاني کرا دي ، پيپلزپارٹي کے مصطفيٰ نواز کھوکھر بولے کےاليکٹرک کے سربراہ کو سينيٹ کميٹي بلاکر بازپُرس کريں گے۔

کے اليکٹرک کي غفلت کا شکار کم سن عمر کے والد نے سماء کے پروگرام نديم ملک لائيو ميں اپني بے بسي کا اظہار کرتے ہوئے مطالبات پيش کيے، پي ٹي آئي رہنما علي محمدخان نے بچے کے والد کو يقين دہاني کرائي کہ وہ اس معاملے پر وزيراعظم عمران خان سے بات کريں گے۔

پيپلزپارٹي کے مصطفي نواز کھوکر نے بھي اس معاملے پر بھرپور کردار ادا کرنے کا يقين دلايا، مسلم ليگ ن کے رہنما ڈاکٹر مصدق ملک نے وفاق اور سندھ حکومت کے نمائيندوں کي گفتگو پر اظہار اطمينان کيا۔

متاثرہ بچے محمد عمر کے والد کا کہنا تھا کہ انہوں نے صاحبان اقتدار اور انصاف کے ايوانوں ميں بيٹھنے والوں کو اس واقعے پر اي ميل کي ہے، اگر پاکستان کو مدينہ جيسي رياست بنانا ہے تو کم سے کم انہيں جوابي ميل ضرور ملني چاہيے۔

PTI

K ELECTRIC

NML

Tabool ads will show in this div