ایشین گیمز ہاکی: پاکستان کو سیمی فائنل میں جاپان کے ہاتھوں شکست
ايشين گيمز ہاکی ميں پاکستان کی گولڈ ميڈل کی اُميد ختم ہوگئی، سیمی فائنل ميں جاپان نے شکست دے دی، تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارت سے مقابلہ ہوگا۔
ايشين گيمز ہاکی کے اہم ترین میچ میں پاکستان جاپان سے ایک گول سے ہار گیا، مسلسل 5 میچوں میں فتوحات کے بعد سیمی فائنل میں شکست نے ایونٹ میں گولڈ میڈل کی امید دم توڑ گئی۔
ايشين گيمز ہاکی کے دوسرے سيمی فائنل ميں جاپان نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو 0-1 سے ہرایا، پہلا کوارٹر بغير کسی گول کے برابر رہا، دوسرے کوارٹر ميں جاپان کے شوتا يامادا نے پنالٹی کارنر پر گول کرديا۔
تيسرے اور چوتھے کوارٹر ميں پاکستان نے گول برابر کرنے کی سر توڑ کوشش کی پر کاميابی نہ ملی۔
قومی ٹيم کے منیجر حسن سردار کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں بھارتی امپائرز نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔
سیمی فائنل میں شکست کے بعد پاکستان کو اولمپکس کیلئے کوالیفائی راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔
ايونٹ ميں تيسری پوزيشن کا ميچ پاکستان اور بھارت کے درميان کھيلا جائے گا۔ پہلے سيمی فائنل ميں ملائیشیا نے بھارت کو 7-6 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔