پوری کوشش کی کہ اپوزیشن کامتفقہ امیدوار سامنے آئے، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پوری کوشش کی اپوزیشن کامتفقہ امیدوار سامنے آئے،جس پارٹی کےزیادہ ووٹ ہیں وہی کامیاب ہوگا۔

سماء کے پروگرام آواز میں صدارتی انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اعتزازاحسن ہی پیپلزپارٹی کے حتمی امیدوار ہیں، پوری کوشش کی اپوزیشن کامتفقہ امیدوار سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ خفیہ رائے شماری ضمیر کا ووٹ ہوتا ہے، جس پارٹی کے زیادہ ووٹ ہیں وہی کامیاب ہوگا، چاہتے تو مسلم لیگ ن کے سامنے شرائط رکھ سکتے تھے۔

شیری رحمان نے کہا کہ اپوزیشن کے اتحاد کے لئے اے پی سی میں شرکت کی، ہم چاہتے ییں اپوزیشن تقسیم نہ ہو، ہم اے پی سی میں اس لئے گئے کہ ہم دوستوں کو عمادہ کرسکیں کہ آپ تعمیری سیاست کریں اور اس سیاسی عمل کو یقینی بنائے تاکہ لوگوں کو حوصلہ ہو کہ وہ الیکشن لڑکر آئیں ہیں مسلئے پارلیمان میں حل ہونے چاہیئے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اعتزازاحسن کی ایک جدوجہد میں سیاسی حلقے میں اپنا نام اور لوہا منوایا ہے، مولانا صاحب سے پورانا احترام کا رشتہ ہے وہ پہلے بھی ہمارے اتحادی رہے ہیں، امید ہے ن لیگ بھی حوصلہ اور ظرف دیکھائے گی۔

 

AITEZAZ AHSAN

Tabool ads will show in this div