راولپنڈی میں شوہر نے بیوی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا

تيزاب گردی کا ايک اور گھناؤنا واقعہ، راولپنڈی ميں نشئی شوہو نے پيسے نہ دينے پر بيوی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا، خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

راولپنڈی کے علاقہ شمس کالونی میں شوہر نے گھریلو تنازع پر بیوی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا، نويد نے زہرا بی بی پر اس وقت تيزاب پھینکا ديا جب وہ کيچن ميں کھانا بنا رہی تھی۔

تیزاب سے جھلسنے والی خاتون کو تشويشناک حالت ميں پمز اسپتال منتقل کرديا جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کردیا۔

ايف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون کا شوہر نويد نشے کا عادی ہے اور بیوی سے پیسوں کا مطالبہ کرتا تھا، خاتون 8 سال کے بیٹے کے ہمراہ اکیلی رہ رہی تھی۔

WIFE

HUSBAND

Tabool ads will show in this div