عرب ممالک میں پاکستانی بھکاریوں کی تعداد بڑھ گئی،وزارت خارجہ

Aug 30, 2018

وزارت خارجہ کی جانب سے سينيٹ کے اجلاس میں افسوس ناک اعتراف کیاگیاہےکہ پاکستاني ہي پاکستان کا اميج بگاڑنے لگے۔ عرب ممالک ميں پاکستاني بھکاريوں کي بہتات ہوگئی ۔ بڑی تعداد ميں يہاں سے لوگ ورک ویزے پرسعودی عرب جاکر بھکاري کا روپ دھار ليتے ہيں۔

ڈپٹي چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس ميں وزارت خارجہ نے سعودی عرب میں پاکستانیوں کےبھیک مانگنےسے متعلق تحریری جواب جمع کروادیا ۔

وزارت خارجہ نے انکشاف کيا گيا کہ پاکستانی بھیک مانگنےکيلئےسعودی عرب جاتےہیں۔ جدہ، ریاض، مکہ اور مدینہ میں پاکستانی بھیک مانگنے میں ملوث ہیں، یہ افراد رمضان اور ذی الحجہ کے مہینوں میں بھیک مانگتے ہیں۔ وزارت خارجہ کے افسوس ناک انکشاف پر وفاقی وزیرانسانی حقوق شيري مزاري نے تشويش کا اظہار کيا اورساتھ ہي غلط کام کرنےوالےپاکستانیوں کےخلاف کارروائي کا عنديہ ديديا ۔

شيري مزاري کا کہنا تھا کہ ٹورآپریٹرزکےتوسط سےبھیک مانگنےمیں کوئی ملوث ہوا تولائسنس منسوخ کیا جائے۔ کچھ بھی ہو،اس سے پاکستان کا امیج خراب ہوتا ہے۔

اجلاس ميں بيرون ممالک کی جیلوں میں قيد پاکستانیوں کے اعداد و شمار سے متعلق تحريري جواب بھي جمع کراديا گيا۔

MINISTRY OF FOREIGN AFFAIRS