گستاخانہ خاکوں پرابھی ڈچ سفیرکوواپس بھجوانےکافیصلہ نہیں ہوا،دفترِ خارجہ

Aug 30, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/FO-Briefing-Isb-Pkg-30-08.mp4"][/video]

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ گستاخانہ خاکوں پر پاکستان نے سخت ردعمل دیا ہے۔ نیدر لینڈ کے سفیر کو واپس بھجوانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔انھوں نے یہ بھی واضح کردیا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات سیاسی سطح پرآٓگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے نیدر لینڈ میں توہین آمیز خاکوں کے معاملے پر پاکستان کے  کردارکےحوالےسے بتادیا۔ انھوں نے کہاکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس معاملے کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سامنے اٹھائے۔ معاملہ او آئی سی کے آئندہ اجلاس میں بھی اٹھایا جائے گا۔

ترجمان نے وزیراعظم عمران خان سے امریکی وزیرخارجہ کی فون پربات چیت کےمعاملے پر تبصرہ کرتےہوئے کہاکہ یہ معاملہ ختم ہوگیاہے۔ امریکی ضروریات کا خیال رکھنے کا مطلب اپنے مفاد سے دستبرداری نہیں۔

پاک بھارت وزرائے خارجہ کی نیو یارک میں متوقع ملاقات سے متعلق سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت تعلقات میں خلیج کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات زیر غور ہیں جن کی تفصیلات وقت آنے پر بتائی جائیں گی۔

IMRAN KHAN

FOREIGN OFFICE

Tabool ads will show in this div