مارگلہ کی پہاڑیوں پر شجرکاری مہم کاآغاز

Aug 30, 2018
  [video width="1280" height="720" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/WhatsApp-Video-2018-08-30-at-3.34.39-PM.mp4"][/video]

گرین پاکستان پروگرام کے تحت  پاک نیوی کی طرف سے مارگلہ کی پہاڑیوں پر شجر کاری مہم کا آغاز کردیاگیا۔مہم کےدوران  دس لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

ترجمان پاک بحريہ کے مطابق مہم کاشجر کاري کا افتتاح نیول چیف ایڈمرل ظفر عباسی نے پودا لگا کرکیا۔ مہم کا مقصد  گرین پاکستان پروگرام میں موثرکردارادا کرنا ہے۔ اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر عباسی کا کہنا تھا کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پردس لاکھ پودے لگائے جانے کی مہم خوش آئند ہے۔پہلے مرحلے میں ایک لاکھ شجر لگائے جائیں گے،تمام پودوں کی جیو فینسنگ کی جائے،ہر پودے پرایک نمبر ہوگا اوراس کی مسلسل نگہداشت کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جنگلات شرح مسلسل کم ہو رہی جو تشویش ناک ہے، ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے کراچی کے شہری متاثرہورہے ہیں،پاک بحریہ ساحلی علاقوں پر 20 لاکھ مینگروز لگائے گی۔

pak navy

MARGALA

tree plantation