عمران خان نے 22 سال کی محنت 10 دن میں ضائع کردی، فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ عمران خان نے اپنی 22 سالہ محنت کو 10 دن میں ضائع کردیا، ہم نے الیکشن کے نتائج یکسر مسترد کئے، الیکشن کمیشن ناکام ہوچکا، چیئرمین ای سی پی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔
صدراتی الیکشن کی مہم تیز ہوگئی،پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کی کل کوئٹہ آمد کے بعد آج جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی اپنے اتحادیوں سے ملاقات کر کے ان کو صدارتی الیکشن میں اپنی حمایت پر قائل کرنے کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے۔
کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ناکام ہوچکا،ا ور اس کے انتخابی نتائج قبول نہیں کرتے،ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ذاتی طور پر دوستی ہے،توقع ہےآصف زرداري دوستي کےتقاضوں پرپورااتريں گے، سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتےرہتےہیں، آصف زرداری کومسلسل پیغامات بھیج رہاہوں۔
ایک سوال کے جواب میں جے یو آئی ایف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی اپنے آپ سے جنگ ہے، ان کا بحران اور نقصان ان کی اپنی ناتجربہ کاری ہے، عمران خان نے 22 سال کی محنت کو 10 دن میں ضائع کر دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی وسائل پر ملکی قرضوں کو استوار کرنے کی باتیں کرنے والوں نے الیکشن میں کامیابی ملتے ہی پہلا بیان یہ دیا کہ آئی ایم ایف کے پیکج کے بغیر ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں،اس پیغام کے ساتھ آپ کس طرح اپنے قوم کی ترجمانی کر رہے ہیں۔
انھوں نے شکوہ کیا کہ اگرپیپلزپارٹی ووٹ دیتی تووزیراعظم اپوزیشن کاہوتا، پيپلزپارٹي کےووٹ نہ دينےسےعمران خان کامياب ہوئے۔پیپلز پارٹی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ تمام پارٹیوں کے اتفاق رائے کا احترام کریں،ان کا نمائندہ صرف پیپلز پارٹی کا نمائندہ ہے جب کہ میں دو پارٹیوں کا نمائندہ ہوں۔