بلوچستان کی صوبائی کابینہ کے اراکین کی وزارتوں کا نوٹیفیکشن جاری

چیف سیکرٹری بلوچستان کے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی کابینہ میں شامل دس وزرا کو ان کی وزارتوں کا قلمدان دے دیا گیا جس کے مطابق عارف محمد حسنی کو خزانہ،نور محمد دمڑ کو پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ،سرفراز چاکر ڈومکی کو ثقافت و سیاحت کے قلمدان سونپے گئے۔

 

اعلامیہ کے مطابق نوابزادہ طارق خان مگسی کو کمیونکیشن اینڈ ورکس،زمرک خان اچکزئی کو زراعت اور ظہور بلیدی انفارمیشن کے وزیر ہوں گے۔

 

جب کہ ضیا اللہ لانگو جنگلات و جنگلی حیات،نصیب اللہ مری صحت،سردار صالح محمد بھوتانی خوراک،قانون اور پارلیمانی امور جب کہ سلیم احمد کھوسو وزیر داخلہ اور قبائلی امور کے وزیر ہوں گے۔

 

  میر مٹھا خان کاکڑ وزیر اعلیٰ جام کمال کے مشیر برائے لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ ہوں گے۔

Chief Seceratry

CM Jam kamal

balochistan cabinet

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div