دنیا کی نظریں،ناراضگی برقرار،دہشتگردوں کی شناخت

سی پیک منصوبے کے باعث اس وقت دنیا بھر کی نظریں بلوچستان پر مرکوز ہیں،جام کمال

روزنامہ انتخاب

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی مختصر مدت میں ایک بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ صوبے میں ہم سب سے بڑی جماعت ہیں جبکہ سینٹ اور قومی اسمبلی میں بھی قابل ذکر نمائندگی رکھتے ہیں اور صدارتی انتخاب میں ہماری جماعت اہم کردار اداکرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کو ہمیشہ نمبر گیم کے تناظر میں دیکھا گیا جو بلوچستان کی پسماندگی کی ایک بڑی وجہ بھی ہے بلوچستان کو صرف ایک صوبے کے طور پر نہ دیکھا جائے اس خطے کی بین الاقوامی اہمیت ہے یہاں کے قدرتی وسائل گوادر پورٹ اور سی پیک منصوبے کے باعث اس وقت دنیا بھر کی نظریں بلوچستان پر مرکوز ہیں اور بعض عالمی طاقتیں یہاں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں جس کے لئے یہاں کے لوگوں کو استعمال کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو شکست دینا ہے پاکستان کی ترقی میں بلوچستان کا بڑا کردار آنے والا ہے وقت آگیا ہے کہ بلوچستان کے وسائل کو ترقی دی جائے۔

جام کمال اور سردار یار محمد رند کی ناراضگی برقرار

روزنامہ جنگ

 پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے درمیان ناراضگی تاحال ختم نہ ہو سکی،گزشتہ روز صدراتی الیکشن کے حوالے سے حمایت کے سلسلے میں آنے والے تحریک انصاف کے وفد میں سردار یار محمد رند نے شرکت نہیں کی،زرائع کے مطابق صوبائی کابینہ میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری کی شمولیت سمیت دیگر امور پر تحریک انصاف بلوچستان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور بعض فیصلوں میں بلوچستان کو بائی پاس کیا گیا جس کی وجہ سے پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کل وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ساتھ ملنے والے وفد میں شرکت نہیں کی۔

پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی،سنگین مقدمات میں مطلوب تھے

روزنامہ ایکسپریس

کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر 27 مئی کو پولیس کے ہاتھوں مارے گئے دو دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی۔ہلاک دہشتگردوں سے ملنے والا اسلحے کی فارنزک رپورٹ بھی آگئی ہے جس میں پتہ چلا ہے کہ یہ اسلحہ مسیحی برادری ، ہزارہ قبیلے کے افراد اور پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد کو قتل کرنے میں استعمال ہوا،واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ کوئٹہ میں درج کیا گیا جس کے بعد سی ٹی ڈی نے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کی۔ ہلاک دہشتگردوں کاتعلق مستونگ سے تھا اور وہ ٹارگٹ کلنگ کی درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے،ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی ہلاک اور اس کے نتیجے میں ہونیوالی تفتیش کے نتیجے میں دہشتگردی کی کئی واردتوں کی تحقیقات میں بھی پیشرفت ہوئی ہے۔ یہ سی ٹی ڈی بلوچستان کی اہم کامیابی ہے اور کوئٹہ میں مذہبی فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے تدارک میں بھی ایک اہم پیشرفت ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی بلوچستان صوبے میں امن لانے اور دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہے۔

پی بی 40 خضدار تھری پر ضمنی انتخاب، معرکہ تیز ہونے کو ہے

روزنامہ بولان

پی بی 40خضدار تھری پر ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کرنے کا آغاز ، پہلے روز درجن بھر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل  کئے۔ پی بی 40خضدار تھری پر پہلے روز بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء بی بی ہماء رئیسانی ،میر خالد بزنجو ،میر نعمت اللہ بزنجو ، نیشنل پارٹی کے میر شاہ میر بزنجو ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے میرمحمد اکبر مینگل ، چیئرمین لعل جان بلوچ ، محمداسلم گرگناڑی ، نورالحق گزگی نے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کئے،25جولائی کو یہاں سے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کامیاب ہوئے تھےوہ قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 269خضدار پر حلف اٹھا کر پی بی 40خضدار تھری سے دستبردار ہوگئے تھے، پی بی 40 خضدار تھری پر ضمنی انتخاب 14 اکتوبر کو ہونے جا رہے ہیں۔

 Top of Form

PTI

MASTUNG

KHUZDAR

BAP

sardar yar mohammad rind

CM Jam kamal

CTD force

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div