میمو گیٹ اسیکنڈل،سپریم کورٹ کا حسین حقانی کے خلاف کارروائی کا حکم

 

سپریم کورٹ نے میمو گیٹ اسکینڈل میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کےخلاف کارروائی کا حکم دےدیا۔

سپریم کورٹ نے میمو گیٹ اسکینڈل کیس کی سماعت کےدوران نیب کو حکم دیا کہ نیب وہ ادارہ تھا جس کے پاس اختیارات تھے کہ حسین حقانی کےخلاف کارروائی کرے کیوں کہ وہ کرپشن میں ملوث تھے۔ چیف جسٹس نے حسین حقانی نے حکم دیاکہ حسین حقانی کی وطن واپسی کیلئے نیب فوری اقدامات کرے۔ حسین حقانی کی وطن واپسی حکومت کا کام ہے ۔ان کاکہناتھاکہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے،کیس کا کچھ نہ کچھ فیصلہ تو کرنا ہے۔ چیف جسٹس نےواضح کیاکہ جب تک حسین حقانی واپس نہ آ تے،فیصلہ نہیں ہوسکتا۔ چیف جسٹس نےکہاکہ حسین حقانی واپس آنے کا بیان حلفی دے کرگئے ہیں،عدالتی معاونت کیمطابق واپسی کےمعاملہ میں قانون سازی کی ضرورت ہے۔  قانون سازی کی منظوری پارلیمنٹ سے لینا ہوگی۔

 

hussain haqqani

memo gate scandal

Tabool ads will show in this div