وفاقی کابينہ ميں توسيع کا فيصلہ، 10 وزرا اور وزرائے مملکت شامل ہوں گے
وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ ہوگیا اگلے ہفتے دس مزید نئے وزراء اور وزرائے مملکت حلف اٹھائیں گے۔
وفاقي کابينہ ميں توسيع کا فيصلہ کیا گیا ہے دوسرے مرحلے ميں دس وزرا اور وزرائے مملکت شامل کئے جائيں گے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے اعظم سواتی ، علی امین گنڈا پور اور کراچي سے علي زيدي کابينہ ميں جگہ بنانے ميں کامياب ہوگئے ہيں مگر عامر لياقت کا نام و نشان نہيں ہے ۔
کابینہ میں پی ٹی آئی کے علی محمد خان ، زرتاج گل کا نام بھی شامل ہے جبکہ زبیدہ جلال کا قلمدان تبدیل کیا جائے گا ۔
خیبرپختون خوا کی گیارہ رکنی کابینہ نے تین روز تاخیر کےبعد حلف اٹھالیا، کامران بنگش کا نام عین موقع پر ڈراپ کرکے معاون خصوصی پر ٹرخادیاگیا، شاہ محمد کو دوسرے مرحلے میں وزیربنایا جائے گا۔