پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم تین بہادر کے سیکوئل کا ٹیزر ریلیز

اسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کی اینیمیٹڈ فلم 3 بہادر رائز آف دی وارئیرز کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم تین بہادر کا سیکوئل رائز آف دی وارئیرز میں یہ تینوں سپر ہیرو ولن کے خلاف لڑنے کے لیے تیار ہیں جبکہ چند نئے کردار جیسے گھونچو نامی بندر جو کہ ولن نظر آتا ہے جبکہ 3 بہادر کی دوست ارما قابل ذکر ہیں۔

تین بہادر کے سیکوئل میں اداکارہ مہوش حیات، فہد مصطفیٰ، بہروز سبزواری، ثروت گیلانی، نمرہ بچا اور خالد ملک جیسے اداکاروں کی آوازیں استعمال کی گئی ہیں، یہ فلم رواں سال دسمبر میں ریلیز ہوگی۔

واضح رہے کہ 3 بہادر میں تین بچوں سادی، آمنہ اور کامل کو مرکزی کرداروں میں دکھایا جاتا ہے، جن کے پاس کچھ منفرد سپرپاور ہوتی ہیں۔

 

animated movie

3Bahadur

Rise Of The Warriors

Tabool ads will show in this div