ایشین گیمز ہینڈبال، پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دیکر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

جکارتہ میں جاری اٹھارہویں ایشین گیمز مینز ہینڈ بال ایونٹ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 47-24 گولز سے شکست دے کر گیارہویں پوزیشن حاصل کر لی۔

بدھ کو گیارہویں پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ملائیشیا کو 24 کے مقابلے میں 47 گولز سے زیر کر کے کامیابی حاصل کی۔

پہلے ہاف میں پاکستان کو ملائیشیا کے خلاف 21-9 گولز کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں بھی گرین شرٹس نے عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھا اور مزید 26 گولز کئے جبکہ ملائیشین ٹیم 15 گولز کرسکی، اسطرح پاکستان نے ملائیشیا کو 47-24 گولز سے ہرا کر گیارہویں پوزیشن اپنے نام کی۔

Asian Games

handball

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div