سی آئی اے سینٹربدین سے لاکھوں روپےمالیت کی منشیات برآمد،2ملزمان گرفتار

قانون نافذ کرنے والے ادارے ميں زہر کے بيوپاري نکلے۔پوليس نےچھاپہ مار کارروائي کےدوران سي آئي اے سينٹر بدين سے لاکھوں روپے ماليت کي منشيات برآمد کرکے دو ملزمان گرفتار کرليے۔
ايس ايس پي بدين حسن سردار نے سي آئي اے سينٹر ميں چھاپہ مارا تو وہاں سے منشيات کي چودہ بورياں برآمد ہوئيں ۔ پوليس نے ہيڈمحرر قادر بکاري اور پوليس کانسٹيبل قمر بوہڑ کو منشيات فروشي کےالزام ميں گرفتار کرليا۔ ڈي ايس پي سي آئي اے امداد سولنگي موقع سے فرار ہونے ميں کامياب ہوگئے۔ پوليس کے مطابق ڈي ايس پي امداد سولنگي کي نگراني ميں منشيات فروخت کي جاتي تھي۔
پوليس نے ڈي ايس پي سميت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرليا ۔ایس ایس پی بدین نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ضلع بدین میں منشیات کے خاتمے کے خلاف کسی بھی حد تک جایا جاسکتا ہے۔