ایشین گیمز: کانسی کا میڈل جتنے والی نرگس حمید کی خوشی

ایشین گیمز میں کانسی کا میڈل جتنے والی نرگس حمید کا کہنا ہے کہ کم سہولیات کے باوجود میڈل جیتنے پر خوشی ناقابل بیان ہے ۔ اگلا ہدف گولڈ میڈل حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا اور جکارتہ میں ملک کا نام روشن کیا۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی نرگس حمید لاہور پہنچیں تو انکا پرتپاک استقبال ہوا۔ نرگس کا کہنا تھا کہ مالی طور پر اتنے مضبوط نہیں ہیں کہ اپنے طور پر آگے بڑھ سکیں گورنمنٹ سپورٹ کرے تو میڈل لاسکتے ہیں۔ چاہتی تھی کہ گولڈ میڈل حاصل کروں اور پاکستان کا ترانہ بجے ۔ میڈل کو قوم کے نام کرتی ہوں۔ پاکستان کراٹے فیڈریشن کی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ عمران خان نئے پاکستان میں صرف کرکٹ نہیں دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دیں۔ سیکرٹری کراٹے فیڈریشن عندلیب سندھو کہتی ہیں کہ پاکستانی کھلاڑیوں  کو غیرملکی کوچز فراہم  کیے جائیں اور نرگس کو سکالر شپ بھی دیا جاے اور کراٹے میں سپورٹ کی جاے تو مزید میڈلز بھی جیت سکتے ہیں۔ ایشین گیمز میں برونز میڈل کی فائٹ ہارنے والے سعدی عباس کا کہنا تھا کہ ریفری کے متنازعہ فیصلے نے ان کو یقینی میڈل سے محروم کردیا۔

Bronze medal

Asian Games

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div